ایران کے جوہری پروگرام کو برسوں پیچھے دھکیل دیا گیا ہے،اسرائیلی وزیراعظم

ایران نے حزب اللہ کی شکست کے بعد یورینیئم کی افزودگی تیز کر دی ہے،نیتن یاھو کا دعوی

اتوار 13 جولائی 2025 14:45

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ حزب اللہ اور اس سے وابستہ گروہوں کی شکست کے بعد ایران نے یورینیئم کی افزودگی کے عمل میں تیزی لائی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کئی برسوں تک تہران کے جوہری منصوبے میں پیچھے دھکیلنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔نیتن یاھو نے یہ بات امریکی نشریاتی ادارے کوایک انٹرویو میں کہی۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم ایران کے ایٹمی پروگرام کو سالوں تک مخر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، مگر ہم ایسا کوئی معاہدہ قبول نہیں کریں گے جس میں یورینیئم کی افزودگی کا حق شامل نہ ہو۔