اگر پھلیلی کینال میں پانی کی کمی کا فوری نوٹس نہ لیا گیا تو سندھ آبادگار بورڈ جلد اپنی احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گی،سندھ آباد گا ربورڈ ٹنڈومحمدخان

اتوار 13 جولائی 2025 15:15

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)سندھ آباد گار بورڈ ضلع ٹنڈو محمد خان کے رہنمائوں سرمد بشیر نظا مانی،عبدالجلیل نظامانی،علی مردان شاہ، شاہجہان عباسی،شبیر احمد میمن،عبدالحفیظ نظامانی،نظام الدین مگسی و دیگر نے پریس کلب ٹنڈو محمد خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریا سندھ میں پانی کی کمی کے بعد اب درمیانے سیلاب کی صورتحال کے باوجود پھلیلی نہر میں پانی کی فراہمی کو بند کرنے کے باعث سندھ کے پانچ اضلاع حیدرآباد،ٹنڈو محمد خان،بدین ،ٹھٹھ اور سجاول کے آبادگاروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہونے کا خطرہ ہے ۔

کوٹری بیراج سے نکلنے والی پھلیلی کینال میں سے کئی چھوٹی بڑی نہریں نکلتی ہیں ۔ جس میں پانی کی فراہمی کے باوجود وارہ بندی کرنا محکمہ آبپاشی کی لاپروائی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

جس کا وزیر آبپاشی اور وزیر اعلی سندھ کو نوٹس لینا چاہئے ۔ اگر پھلیلی کینال میں پانی کی کمی کا فوری نوٹس نہ لیا گیا تو کئی اضلاع میں چاول،سبزیوں کی فصلیں متاثر ہوسکتی ہیں ۔ اور آبادگاروں کی جانب سے فصلوں کی پیداوار کے لئے لگائے گئے بیج بھی خراب ہونے کا خطرہ ہے ۔ اگر پھلیلی کینال میں پانی کی فراہمی میں اضافہ نہ کیا گیا تو سندھ آبادگار بورڈ جلد اپنی احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گی ۔اور دھرنے دیکر سندھ کی شاہرہوں کو بلاک کردیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :