کے ایم سی کے ریٹائر 72 سالہ پینشنرز کے ایم سی فنانس کے دفاتر میں دھکے کھانے پر مجبور

پینشن ریسٹورکیسز پر پابندی کا خاتمہ کرکے 100 سے زائدکیسز کو فائنل کیا جائے،فنانشل ایڈوائزرکے غیر قانونی احکامات کا میئر کراچی نوٹس لیں،ذولفقارشاہ

اتوار 13 جولائی 2025 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء) کے ایم سی سے 12 سال سے زائد عرصے سے ماہوار پینشن لینے والے 72 سالہ پینشنرز فنانشل ایڈوائزر کے ایم سی کے غیر قانونی نادر شاہی حکم کے باعث 100 سے زائد ریسٹوریشن آف پینشن کے کیسز التوا کا شکار بنے ہوئے ہیں۔72 سالہ بزرگ پینشنرز کے ایم سی فنانس کے دفاتر میں دھکے کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

آج بلدیاتی اداروں کے ملک گیر مزدور رہنما سید ذوالفقارشاہ کے ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے دورے کے موقع پر بزرگ پینشنرز نے انہیں ریسٹوریشن آف پینشن کے کیسز جمع نہ کرنے اور پہلے سے جمع 100 سے زائد کیسز کی منظوری نہ دینے پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔سید ذوالفقارشاہ نے انہیں یقین دلایا کہ ریسٹوریشن آف پینشن انکا جائز اور قانونی حق ہے۔اس پر پابندی قبول نہیں۔انہوں نے میئر کراچی اورمیٹروپولیٹن کمشنر کے ایم سی سے فنانشل ایڈوائزر کے ایم سی کی جانب سے ریسٹوریشن آف پینشن کے کیسز روکنے کے احکامات پر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :