ٰمرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام لاہور میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

گ*نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت، ٹیکنالوجی کے ذریعے خود انحصاری کی طرف عملی قدم

اتوار 13 جولائی 2025 20:05

۔لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2025ء)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کیشعبہ آئی ٹی کے زیراہتمام لاہور میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹیکنالوجی سے دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ورکشاپ میں بطور ٹرینر مرکزی مسلم لیگ کے آئی ٹی ہیڈ ملک وقاص سعید نے شرکت کی، جنہوں نے شرکاء کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی موجودہ اور مستقبل کی افادیت، اس کے ذریعے پیدا ہونے والے سکوپ اور اس ٹیکنالوجی کو قومی ترقی و تعمیری سرگرمیوں میں استعمال کرنے کے عملی پہلوؤں پر تفصیلی لیکچر دیا۔

ملک وقاص سعید نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ صرف سیاست کو اقتدار کا ذریعہ نہیں بلکہ خدمت اور قومی تعمیر کی ایک تحریک سمجھتی ہے۔

(جاری ہے)

ہم نے 'اپنا کماؤ کورس' کے ذریعے ہزاروں نوجوانوں کو آن لائن آمدن اور ڈیجیٹل مہارتیں سکھائیں، اور یہ مشن جاری رہے گا۔ اب ہم ہر گھر تک آئی ٹی کی تعلیم پہنچانا چاہتے ہیں تاکہ نوجوان خود انحصاری کی راہ پر گامزن ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ بچوں کے لیے بھی تعلیمی اور تکنیکی کورسز کا آغاز کر چکی ہے جو کہ تکمیل کے مراحل میں ہے، اور ہم جدید ٹیکنالوجی کو ایک ہتھیار کے طور پر نہیں بلکہ ایک موقع کے طور پر استعمال کرنے کے لیے نوجوانوں کو تیار کر رہے ہیں۔ ایسی مزید ورکشاپس نہ صرف لاہور بلکہ دیگر شہروں میں بھی منعقد کیے جائیں گے تاکہ ڈیجیٹل پاکستان کے خواب کو عملی تعبیر دی جا سکے۔

ورکشاپ میں محمد عبداللہ انفارمیشن سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ پنجاب، وقار احمد ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری لاہور سمیت ودیگر نے شرکت کی۔، جنہوں نے مرکزی مسلم لیگ کے ٹیکنالوجی پر مبنی وژن کو سراہا اور کہا کہ ایسی سرگرمیاں پارٹی کو دیگر سیاسی جماعتوں سے ممتاز بناتی ہیں۔شرکاء نے ورکشاپ کو معلوماتی، متاثرکن اور وقت کی ضرورت قرار دیا۔