25 جولائی کو صبح دس بجے کوئٹہ کے ہاکی گراونڈ سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرینگے،مولانا ہدایت الرحمان

اتوار 13 جولائی 2025 20:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان نے کہاہے کہ بلوچستان میں بے امنی،بارڈرکی بندش اور لاپتہ افرادکے مسئلے پر 25 جولائی کو اسلام آباد لانگ مارچ کرینگے۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 25 جولائی کو صبح دس بجے کوئٹہ کے ہاکی گراونڈ سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بلوچستان آج بے امنی کا شکار ہے، قومی شاہرائیں محفوظ نہیں، صوبے میں امن و امان پر 83 ارب روپے خرچ ہونے کے باوجود امن قائم نہیں ہورہا، امن قائم کرنے کے بجائے رات کو سفر کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایپکس کمیٹی میں اسمگلنگ کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ ہو لیکن کرپشن،کمیشن،چوری و ڈکیتی پر کوئی کارروائی نہیں ہوتی،ان کا کہنا تھا کہ بارڈر کی بندش سے 25 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کیا جائے،مولانا ہدایت الرحمان نے گذشتہ دنوں ژوب میں 9افراد کے قتل کی شدید مذمت کی۔