وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے آزاد کشمیر بھر کے اساتذہ کے نمائندہ وفد کی وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان کے ہمراہ ملاقات

اتوار 13 جولائی 2025 21:30

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سے آزاد کشمیر بھر کے اساتذہ کے نمائندہ وفد نے وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان کے ہمراہ کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران اساتذہ کی اپگریڈیشن کے دیرینہ مطالبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے اساتذہ کے سکیل کی اپ گریڈیشن کے مطالبے سے اصولی اتفاق کرتے ہوئے معاملے کو جلد از جلد حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات میں طے پایا کہ اساتذہ کا 4 رکنی نمائندہ وفد مورخہ 15 جولائی بروز منگل 11:30 بجے دن سول سیکرٹریٹ میں متعلقہ حکام سے ملاقات کرے گا تاکہ تمام پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے اس دیرینہ مسئلے کو حتمی طور پر حل کیا جا سکے۔اساتذہ تنظیموں نے وزیراعظم کے اس مثبت اقدام کو سراہتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ حکومت تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔