وزیراعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب خان کی شہید مولانا خان زیب کی رہائش گاہ آمد، اہل خانہ سے اظہار تعزیت

پیر 14 جولائی 2025 00:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قبائلی امور و رکن قومی اسمبلی مبارک زیب خان اتوار کو شہید مولانا خان زیب کی رہائش گاہ گئے اور ان کے اہل خانہ سے افسوسناک واقعہ پر دلی تعزیت کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

ایک بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ مولانا خان زیب ایک بہادر اور سچے عوامی نمائندے تھے، جنہوں نے ہمیشہ امن اور استحکام کے لیے اپنی آواز بلند کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ شہید رہنما کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔