ی*راولپنڈی میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، 15 جولائی سے 31 اگست تک سیلابی صورتحال کا امکان

،محکمہ واسا نے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں، نالہ لئی کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جارہی ہے،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ

پیر 14 جولائی 2025 03:20

ں*راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء)محکمہ موسمیات نے راولپنڈی شہر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے راولپنڈی میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے 15 جولائی سے 31 اگست تک سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے بتایا کہ شہر میں فلڈ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور انتظامی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نی7 فلڈ ریلیف کیمپس بھی قائم کر دیے ہیں جس میں خوراک، پانی، دوا، رہائش، سکیورٹی کی سہولت ہے، اس کے علاوہ نالہ لئی اور دیگر برساتی نالوں کی 24/7 نگرانی کی جاری ہے، سیلابی صورتحال کے پیش نظر مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔حسن وقار چیمہ نے بتایا کہ ریسکیو 1122، واسا اور دیگر اداروں کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے، متعلقہ اداروں کو کشتیاں اور لائف جیکٹس فراہم کر دی ہیں، نشیبی علاقوں کے قریب سرکاری اسکولوں میں ریلیف کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ محکمہ تعلیم، صحت، پولیس، ٹرانسپورٹ کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں، محکمہ واسا نے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں، نالہ لئی کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :