غزہ میں اسرائیل کے تنازعے بارے بات چیت جاری ، آئندہ ہفتے پیشرفت کی توقع ہے،امریکی صدر

پیر 14 جولائی 2025 09:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے تنازعے پر بات چیت جاری ہے اور آئندہ ہفتے پیشرفت کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انہوں نے یہ بات صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ وہ دوحہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہو جانے کے باوجود بھی اس بات کے لیے پرامید ہیں کہ آئندہ ہفتے تک جنگ بارے پیشرفت ہو جائے گی۔