یہودی آبادکاروں کے ہاتھوں قتل امریکی شہری کے خاندان کاٹرمپ سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ

پیر 14 جولائی 2025 11:58

ْواشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے تشدد کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے امریکی شہری سیف الدین کامل عبدالکریم کے خاندان نے امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے اس شہری کے قتل کے معاملے میں خود تحقیقات کرائے۔

(جاری ہے)

تاکہ قتل کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جا سکے اور انہیں سزا مل سکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سیف الدین کامل عبدالکریم کی وکیل ڈیانا حالم نے اس واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خاندان چاہتا ہے کہ تحقیقات امریکہ کی طرف سے کروائی جائیں۔

متعلقہ عنوان :