Live Updates

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ندی نالوں میں طغیانی پر اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم

تمام نشیبی علاقوں میں پانی کی نکاسی کے لیے تیز ترین انتظامات کیے جائیں‘ہدایت

پیر 14 جولائی 2025 13:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کوہ سلیمان کے ندی نالوں میں طغیانی پر ڈی جی خان کی انتظامیہ اور اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے ہدایت کی کہ راجن پور اور دیگر علاقوں میں برسات کی وجہ سے جمع پانی کی نکاسی یقینی بنائی جائے، تونسہ کے علاقوں میں سیلابی ریلے آنے سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کیا جائے، تمام نشیبی علاقوں میں پانی کی نکاسی کے لیے تیز ترین انتظامات کیے جائیں۔

مریم نوازشریف نے حکم جاری کیا کہ ڈیرہ غازی خان اور دیگر علاقوں کے لوگوں کو بارش کی وجہ سے درپیش پریشانیوں کا فوری ازالہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بارش کا پانی کھڑے رہنے سے عوام بالخصوص بچوں اور خواتین کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہر صورت پانی کی نکاسی جلد از جلد مکمل کی جائے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات