بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں آموں سے لدی گاڑی الٹنے سے 9 افراد ہلاک، 11 زخمی

پیر 14 جولائی 2025 14:56

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں آموں سے لدی گاڑی الٹنے سے 9 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ گزشتہ رات کو آندھرا پردیش کے دارالحکومت امراوتی سے 387 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ضلع انامایا کے علاقے پلمپیٹا میں اس وقت پیش آیا جب گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی ۔ گاڑی میں تقریباً 40 ٹن آملدے تھے 20 اور اس کے علاوہ 20 مزدور بھی اس میں سوار تھے۔ پولیس نے بتایا کہ جب لاری الٹی تو آموں کے کریٹ مزدوروں پر گرے جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔حادثے کے بعد مقامی افراد اور ایمرجنسی اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن کے لیے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔