
ایگریکلچرل ریسرچ کونسل میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں پر صدارتی ایوارڈ یافتہ سائنسدان گرفتار
ڈاکٹر غلام محمد علی کی مبینہ بدعنوانی اور غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق مقدمے میں گرفتاری عمل میں لائی گئی
ساجد علی
پیر 14 جولائی 2025
15:17

(جاری ہے)
مقدمے کی ایف آئی آر میں ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ نامزد ملزمان نے اپنے عہدوں کو غلط استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی مالی فائدہ حاصل کیا، تنخواہوں کی مد میں قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، سب سے بڑھ کر حقیقت تو یہ ہے کہ موجودہ قوانین اور ایس او پیز کو بالائے طاق رکھ کر 164 آسامیوں کو بڑھا کر 332 صرف اس لیے کیا گیا تاکہ اپنے رشتے داروں اور دوستوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔
دوسری طرف سرمایہ کاری کی آڑ میں آن لائن فراڈ کے معاملے میں گرفتار 14 ملزمان کو پانچ روزہ ریمانڈ کے بعد عدالت پیش کر دیا گیا، نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی جانب سے گرفتار ملزمان کو سپیشل مجسٹریٹ ملک اشفاق کی عدالت میں پیش کیا گیا، نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی جانب سے چند روز قبل آن لائن فراڈ کرنے والے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا گیا تھا، اس کارروائی کے دوران 149 ملکی اور غیر ملکی افراد کو گرفتار کیا گیا، فیصل آباد میں ملزمان انویسٹمنٹ اور پونزی سکیم کا جھانسا دے کر اربوں روپے کا آن لائن فراڈ کر رہے تھے، فراڈ گینگ کے مبینہ سرغنہ ملک تحسین ایوان عدالت سے عبوری ضمانت پر ہیں۔ یاد رہے کہ یہ کال سینٹر فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو)کے سابق چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ملک تحسین اعوان کی رہائش گاہ پر بنایا گیا تھا، ملزمان کے خلاف دھوکا دہی، جعل سازی اور فراڈ سرمایہ کاری منصوبوں میں ملوث ہونے کی بنیاد پر کل 7 مقدمات درج کیے گئے ہیں، چھاپے کے دوران فراڈ کال سینٹر سے گرفتار 149 ملزمان میں 131 مرد اور 18 خواتین شامل ہیں، ان میں 73 غیر ملکی شہری شامل ہیں، نائجیرین 3 مرد اور 5 خواتین، فلپائنی 1 مرد اور 3 خواتین، سری لنکن 1 مرد اور 1 خاتون، بنگلہ دیشی 6 مرد، زمبابوے کی 1 خاتون، میانمار کی 2 خواتین اور 44 دیگر غیرملکی جبکہ پاکستانی 76 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔مزید اہم خبریں
-
اگر دنیا پر عورتیں حکمران ہوتیں؟
-
عمران خان نے قید میں 700 دن کاٹے، جس انداز میں جیل گزاری وہ قابل تعریف ہے، ناصر حسین شاہ
-
عراق اور ایران جانے والے زائرین ہمارے لئے بہت اہم ہیں، سہ ملکی کانفرنس سے زائرین کو مزید سہولت ملے گی، کانفرنس کے انعقاد پر ایرانی وزیر داخلہ کے شکر گزار ہیں ،وزیر داخلہ محسن نقوی کا خطاب
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ،دوست ممالک کی جانب سے سرمایہ کاری کے اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ
-
آپریشن سندور میں شاندار کارکردگی پر 14، 15 ممالک نے براہموس میزائل مانگے، بھارتی وزیردفاع کا دعویٰ
-
عمران خان کیخلاف 10ارب ہرجانے کا دعویٰ، عدالت کا وزیراعظم کو18جولائی کو ویڈیولنک پرجرح کیلئے پیش ہونے کا حکم
-
بلاول بھٹو زرداری کا سابق چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیرحسین دھوکی کو برسی کے موقع پرخراجِ عقیدت
-
اسحاق ڈار اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
-
ریلوے ملازمین کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ،راولپنڈی ہسپتال کی اپگریڈیشن کی جارہی ہے، محمد حنیف عباسی
-
وفاقی وزیر جام کمال خان برطانیہ میں اپنے ہم منصب کے ساتھ تجارتی تعلقات کے طریقہ کار پر دستخط کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا تاریخی سطح عبور کرنا کاروباری برادری کے ملکی معیشت پر اعتماد کا مظہر ہے، وزیراعظم
-
قومی زبان میں ٹیکس گوشوارے خوش آئند ہے ،انہیں بھرنے میں مدد کیلئے ہیلپ لائن قائم کریں،وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.