Live Updates

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا بارش کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے لاہور شہر کا دورہ

مصری شاہ ، لکشمی چوک اور دیگر علاقوں کا دورہ، وڈز اور اطراف میں نکاسی آب کیلئے واسا کے انتظامات کا جائزہ لیا

پیر 14 جولائی 2025 15:42

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا بارش کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کا جائزہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے لاہورشہر کا اچانک ہنگامی دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف نے مصری شاہ ، لکشمی چوک اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کی صورتحال کا جائز ہ لیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے روڈز اور اطراف میں نکاسی آب کے لئے واسا کے انتظامات کابھی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے نکاسی آب کی صورتحال کو مزید بہتر اور تیز تر بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہور شہر میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اورٹریفک کی صورتحال کا مشاہدہ بھی کیا۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات