وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا جناح ہسپتال دورہ

مختلف وارڈز میں مریضوں سے ملاقات ،طبی سہولیات کے معیار بارے دریافت کیا

پیر 14 جولائی 2025 17:20

وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا جناح ہسپتال دورہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال لاہورکا دورہ کیا۔صوبائی وزیرصحت مختلف وارڈز میں گئے۔مریضوں سے ملاقات کی اور طبی سہولیات کے معیار بارے دریافت کیا۔ اس موقع پرانہوںنے مریضوں کی آسانی کیلئے پرچی کاؤنٹرزبڑھانے اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر طیبہ وسیم اور ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹرسیدمحسن علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

خواجہ سلمان رفیق نے ایمرجنسی،گائنی ایمرجنسی،ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ، الٹراساؤنڈ،او پی ڈی ودیگرکاؤنٹرزکا دورہ کیا۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایاجارہاہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ہسپتالوں میں مریضوں کا بہترین علاج و معالجہ اولین ترجیح ہے۔مریضوں کے علاج و معالجہ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ حکومت پنجاب صحت کے شعبہ میں بہتری کیلئے تاریخی اور انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے۔