مقبوضہ کشمیرکے سابق نائب وزیر اعلیٰ ،بی جے پی رہنماء کویندر گپتا لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر مقرر

پیر 14 جولائی 2025 23:11

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)بھارت کے صدر نے پیر کومقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما کویندر گپتا کو لداخ کا نیا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کر دیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کویندر گپتا اس سے پہلے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور بعد میں 2018میں پی ڈی پی-بی جے پی مخلوط حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔یہ تقرری ریٹائرڈ بریگیڈیئر بی ڈی مشراکے استعفیٰ کے بعد کی گئی ہے جو لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر تھے۔ صدر نے ان کا استعفیٰ باضابطہ طور پر قبول کر لیا ہے۔