صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر نادرا موبائل رجسٹریشن وین امام بخش گرگناڑی گوٹھ پہنچ گئی

پیر 14 جولائی 2025 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو بلوچستان میر علی حسن زہری کی خصوصی ہدایت پر نادرا موبائل رجسٹریشن وین امام بخش گرگناڑی گوٹھ پہنچ گئی۔ موبائل ٹیم نے علاقے کے مکینوں کو ان کی دہلیز پر قومی شناختی کارڈ کے اجراء کی سہولت فراہم کی جس سے بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے استفادہ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

شناختی کارڈ رجسٹریشن کا یہ عمل عوام کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کیا گیا تاکہ دور دراز علاقوں کے رہائشیوں کو نادرہ دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔ اس موقع پر یوسی چیئرمین وڈیرہ عبدالعزیز گرگناڑی نے میر علی حسن زہری اور میر علی اصغر زہری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دی ہے اور آج کے اقدام سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پارٹی قیادت عوام کی فلاح کے لیے سنجیدہ ہے۔