Live Updates

,باجوڑ کا عظیم الشان امن جرگہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پشتون قوم دہشت گرد نہیں پُرامن، غیرتمند اور باوقار قوم ہے ،ڈاکٹر شفقت ایاز

پیر 14 جولائی 2025 20:40

ی*ُپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت اور چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے ویژن کے تحت، معاونِ خصوصی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر شفقت ایاز نے باجوڑ میں ہونے والے تاریخی امن جرگے کو پشتون قوم کی اجتماعیت، شعور، اور امن پسندی کا واضح پیغام قرار دیا ہے۔

ڈاکٹر شفقت ایاز نے کہا کہ پشتون قوم نہ صرف غیرت مند اور وفادار ہے بلکہ تہذیب، امن، علم، اور ترقی کے خواب دیکھنے والی قوم ہے۔ ان کی تاریخ قربانیوں، علم دوستی، حب الوطنی اور اجتماعیت سے مزین ہے۔ باجوڑ کے عوام نے جس اتحاد، امن پسندی اور حوصلے کا مظاہرہ کیا وہ قابلِ تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام اب کسی صورت دہشتگردوں کو دوبارہ اپنے اوپر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

باجوڑ امن جرگہ پوری دنیا کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ پشتون قوم دہشتگردی کو مسترد کر چکی ہے اور اب صرف امن، تعلیم اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ڈاکٹر شفقت ایاز نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت باجوڑ سمیت قبائلی اضلاع کے عوام کی قر بانیوں اور امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ حکومتِ خیبرپختونخوا ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر فورم پر ان کے آئینی، سیاسی اور ترقیاتی حقوق کا دفاع کرے گی۔

انہوں نے کہا ‘‘یہ پیغام دنیا بھر کو جان لینا چاہیے کہ پختون امن، تعلیم اور ترقی چاہتے ہیں اور کسی صورت دہشتگردی کے اندھیروں میں واپس نہیں جانا چاہتے۔’’یہ امن کا عوامی پیغام وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ویژن اور قیادت کا مظہر ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات