جمعیت علما اسلام نظریاتی ضلع چمن کے کنوینر امین اللہ خان نے آج چمن میں رکنیت سازی مہم کا افتتاح کر دیا

پیر 14 جولائی 2025 21:30

oکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی ضلع چمن کے کنوینر امین اللہ خان نے آج چمن میں رکنیت سازی مہم کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر کنوئیننگ باڈی کے اراکین محمد یونس ارمانی، حاجی فیض اللہ، مولوی عبدالظاہر ذاکر، حافظ عطا اللہ منصور، ملا عبدالباری سالار، عبدالبصیر حیدری، محمد صادق مسلم یار، امین اللہ سالار اور دیگر نظریاتی کارکنان بھی موجود تھے۔

افتتاحی تقریب سے امین اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت نظریاتی کی رکنیت سازی افراد کی اعداد وشمار نہیں، بلکہ رکنیت سازی سے فکری، دینی اور نظریاتی بیداری کی تحریک کے لیے تجدید عہد ہے۔ اس رکنیت سازی سے ہماری نظریاتی اور باکردار جماعت سے وابستگی ہوئی اور ہم تمام مسلمانوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ رکن سازی فارم کرکے جمعیت نظریاتی کے رکن کی حیثیت سے ہمارے ساتھ اسلامی نظام کی سربلندی کے لیے جدوجہد میں شریک ہوجائے خطاب کرتے ہوے کہا کہ جمعیت علما اسلام نظریاتی کی سیاست اغراض ومقاصد اقامت دین اور اشاعت اسلام کے لئے منظم جد جہد کرنا اور شعائر اسلام کی تحفظ ہے۔

(جاری ہے)

قرآن مجید واحادیث نبویﷺ کی روشنی میں نظام حیات کے تمام شعبوں، سیاسی، مذہبی، اقتصادی، معاشی اور ملکی انتظامات میں مسلمانوں کی رہنمائی کرنا ہے مملکت پاکستان میں اسلام کا عادلانہ نظام کا نفاذ کے لئے سعی کرنا۔ اعلا کلم اللہ کے لیے جہاد فی سبیل اللہ، ملکی دفاع، استحکام وسالمیت کے لئے جذبہ ایثار وقربانی پیدا کرنا۔ بلاتفریق پوری انسانیت کی بے لوث خدمت اور ان کے مسائل حل کرنا۔

تمام صوبائی، علاقائی، لسانی اور نسلی تعصبات سے پاک معاشرہ تشکیل دینا۔ باطل فرقوں کی فتنہ انگیزی، مخرب اخلاق اور مخالف اسلام کاروائیوں کی روک تھام کرنا ۔ اور مسلمانوں کے اندر تہذیب اسلامی کا احیاکرنا ہے خطاب کرتے ہوے کہا کہ جمعیت علما اسلام نظریاتی عوام کی امیدوں کا آخری کرن بن چکی ہے اسلامی سیاست میں اسلاف و اکابر کی شاندار روایات کا اہم حصہ اور ان کا ورثہ بھی ہے جمعیت نظریاتی اصولی سیاست کی قال ہے جاگیر دارنہ اور سرمایہ دارنہ نظام سے نجات کے لیے عملی جدوجہد کر رہے ہیں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مملکت پاکستان کی واحد جماعت ہے جس میں رکن سازی اور تنظیم سازی صاف وشفاف طریقے سے ہورہی ہیں ہر پانچ سال بعد رکنیت سازی ہوتا ہے جس میں پرانے ورکرز کی تجدید عہد اور نئے آنے والوں کی شمولیت ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ آج سے ہر ورکرز جماعتی منشور کو گھر گھر تک پہنچاے جمعیت نظریاتی علامہ حافظ فضل محمد کی ارمانوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہر کارکن کی زمہ داری ہے جماعتی ذمہ داران کے ساتھ ہر ورکر بھی میدان میں نکل کر نظریاتی سیاست سے مفادپرستی اور مورثی سیاست کا جنازہ نکال دیا جائے۔

عزم واستقامت کے ساتھ میدان میں نکل کر دعوتی مہم چلایا جاے انہوں نے کہا کہ جماعت کی دروازے مخلص نظریاتی ورکروں کے لیے کھلے ہیں غلامی مورثی اور جاگیرداری کی سیاست سے نجات کے لیے واحد پلیٹ فارم جمعیت نظریاتی ہے اور ہم تمام مسلمانوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ رکن سازی فارم کرکے جمعیت نظریاتی کے رکن کی حیثیت سے ہمارے ساتھ اسلامی نظام کی سربلندی کے لیے جدوجہد میں شریک ہوجائی