ةطلباوطالبات کا لاہور میوزیم ( عجائب گھر) کا مطالعاتی دورہ :نظریاتی سمر سکول کا ستائیسواں روز

پیر 14 جولائی 2025 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء) ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ لاہورمیں جاری نظریاتی سمر سکول کے ستائیسویں روز طلباوطالبات نے لاہورمیوزیم (عجائب گھر) کا مطالعاتی دورہ کیا ۔ لاہور میوزیم کے دورہ میں بچوں نے تاریخی اشیاء کو بڑے انہماک سے دیکھااور ان میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس موقع پرہیڈ کیوریٹر کومل بٹراور سیدہ زینب نے طلباوطالبات کو بتایا کہ لاہور میوزیم جنوبی ایشیا کے چند اہم ترین تاریخ کے مراکز میں سے ایک ہے۔ یہ میوزیم مغلیہ طرز تعمیر کا ایک شاہکار اور ملک کا سب سے بڑا عجائب گھر ہے۔ اس میوزیم میں مغل اور سکھوں کے دور کی نوادرات ہیں ، اس میوزیم میں موجود لکڑی کا کام، مصوری کے فن پارے اور دوسرے نوادرات دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ قدیم زیورات، کپڑا، برتن اور جنگ و جدل کا ساز و سامان شامل ہیں۔ یہاں قدیم ریاستوں کی یادگاریں بھی ہیں جو سندھ طاس تہذیب کی یاد دلاتی ہیں۔ عجائب گھر مغل اور برٹش دور کی پیٹنگز، سکوں، پاکستان کی دستکاری، بڑے بڑے بدھا اور پرانے زمانے کے برتن، ہتھیار اور کپڑوں سے سجایا گیا ہے اور ایک فوٹو گیلری بھی موجود ہے جو کہ پاکستان کے وجود میں آنے کا منظر پیش کرتی ہے۔ طلبہ کو بتایا گیا کہ سرگنگا رام نے اس کی موجودہ بلڈنگ کو ڈیزائن کیا تھا۔ نظریاتی سمر سکول کا ماٹو ’’پاکستان سے پیار کرو‘‘ہے