گورنرفیصل کریم کنڈی سے تحریک جوانان پاکستان خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر اکرام الدین کی ملاقات

پیر 14 جولائی 2025 22:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی سے تحریک جوانان پاکستان خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر اکرام الدین کی قیادت میں صوبائی قائدین کے وفد نےملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے، تعلیم، روزگار اور سماجی ترقی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کو متعدد علاقائی اجتماعی مسائل سے بھی آگاہ کیا، گورنر فیصل کریم کنڈی نے عوامی مسائل کے حل میں تحریک نوجوانان کے کردار کو سراہا ،انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ مسائل کے حل میں انکا بھرپور تعاون تحریک نوجوانان کوحاصل رہے گا۔