Live Updates
جلد سے جلد اس مرحلے کو مکمل کرکے پارٹی کی جدوجہد میں مزید عوام کو شامل کرنا اور پارٹی پروگرام کو گھر گھر تک پہنچانا کارکنوں کی ذمہ داری ہے
پیر 14 جولائی 2025
22:35
#کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء) خان شہید کی جدوجہد ظالم کیخلاف اور مظلوم طبقے کے حق میں تھی ،خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی اپنی ساری زندگی محکوم اقوام ومظلوم عوام کے لئے وقف کر رکھی تھی ، پارٹی چیئرمین محمودخان اچکزئی کی قیادت میں جاری آئین کی بالادستی کی جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کرنا کارکنوں کی دن رات محنت اور اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنے سے ممکن ہے ، پارٹی کے ہر کارکن کو اپنے رہبر اور اس کی جدوجہد پر فخرہے ، پشتونخوا وطن میںرہنے والے دیگر عوام بھی ہمارے ساتھ برابر کے شریک ہیں انہیں بھی پشتونخوا وطن اور اس کے عوام کے وسائل کی دفاع کی جدوجہد میں برابر کا حصہ ڈالنا ہوگا ، یہ وطن ہمارا مشرکہ گھر ہے اور اس کی دیکھ بھال اور حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے، پشتونخوامیپ تمام مظلوم اقوام ومحکوم عوام کے حقو ق کی علمبردار ہے اور بلا رنگ ، نسل ، زبان ، مذہب ،فرقہ تمام انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار سمجھتی ہے ۔
(جاری ہے)
پارٹی کے ابتدائی یونٹس ہر صورت اپنا ممبر شپ مکمل کرے اور اس کے بعد علاقائی کانفرنسز کے انعقاد کی جانب بڑھے ، جمہوری انداز میں پارٹی کے جاری علاقائی کانفرنسز کا انعقاد خوش آئند ہے ، جلد سے جلد اس مرحلے کو مکمل کرکے پارٹی کی جدوجہد میں مزید عوام کو شامل کرنا اور پارٹی پروگرام کو گھر گھر تک پہنچانا کارکنوں کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہا رپشتونخوامیپ کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان، صوبائی سینئر نائب صدر وضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا، صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز منان بڑیچ، حبیب الرحمن بازئی، گل خلجی ، حبیب اللہ ناصر ایڈووکیٹ، ضلع مالیات سیکرٹری ڈاکٹر تواب اچکزئی، ضلع ایگزیکٹیوز اکرم لالا ، ملک اعظم بازئی ، ولیم جان برکت، تحصیل سیکرٹری نعیم پیر علیزئی اور سینئر معاون سیکرٹری راحت خان بازئی نے پارٹی ضلع کوئٹہ سے مربوط تحصیل صدے کے نواں کلی زرغون آباد اور کوتوال خدائے رحیم ناصر علاقائی یونٹوں کے علیحدہ علیحدہ کانفرنسز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
منعقدہ کانفرنسز کی صدارت تحصیل سیکرٹری نعیم پیر علیزئی نے کی ۔زرغون آباد علاقائی یونٹ کے سیکرٹری محمد خان ترین، سینئر معاون سیکرٹری وزیر خان اور نصیب اللہ ، جنید خان، امان اللہ ،ا سد اللہ ، عثمان خان، ندیم گل ،امیر صدیق معاونین منتخب ہوئے ۔ کوتوال علاقائی یونٹ کے سیکرٹری حامد خان مشوانی،سینئر معاون سیکرٹری نادر خان ، اطلاعات سیکرٹری عصمت خان،مالیات سیکرٹری قیوم ناصر، رابطہ سیکرٹری افتخار شاہ ،ارشد صادق، عبداللہ ناصر، صابر شاہ ،نور احمد صاحب معاونین منتخب ہوئے۔
مقررین نے منتخب ایگزیکٹیوز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بجاء طو رپر اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی میں مزید عوام کی شمولیت اور ہر علاقے میں پارٹی کے نئے ابتدائی یونٹوں کے قیام اور تنظیمی فعالیت کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے اورجاری قومی سیاسی جمہوری جدوجہد میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ مقررین نے کہا کہ آج کوئٹہ شہر کے عوام بدترین مسائل ومشکلات سے دوچار ہیں ان مسائل کے حل کے لیے صرف پشتونخوامیپ ہی عملی طور پر آواز بلندکرنے کے ساتھ ساتھ اس کے لیے جدوجہد کررہی ہے ۔
مقررین نے کہا کہ 8فروری 2024کے انتخابات جس میں ملک کے عوام کو یہ یقین تھا کہ یہ انتخابات جمہوری ہوں گے اور عوام کے ووٹ سے منتخب نمائندے پارلیمان میں ان کی نمائندگی کا حق پورا کرتے ہوئے ہر فورم پر عوام کے حقوق کے حصول اور اس کی دفاع کرینگے اور ملک میں آئین کی بالادستی ہوں گی ، جمہور کی حکمرانی ہوںگی ، پارلیمنٹ خودمختار ہوگا ، سینٹ کے اختیارات قومی اسمبلی کے برابر ہوں گے ، سماجی عدل وانصاف ہوگا، عدلیہ سمیت ہر ادارہ اپنے آئینی فریم میںآزاد ہوکر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیگا ، صحافت آزاد ہوں گی لیکن 8فروری کے شام کو زروزور کے ذریعے جس بھونڈے طریقے سے عوام کے حقیقی سیاسی جمہوری پارٹیوں اور نمائندوں کو پارلیمان سے دور رکھنے کے لیے عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا اور فارم 47کے نام نہاد نمائندوں کو نیلامی کی اسمبلیوں تک پہنچایا گیا اس کا مقصد دراصل ملک کے آئین کو پائمال کرنا اور عوام کے حقوق کو غصب کرنا تھا ۔
انتخابات سے قبل پارٹی کے محبوب چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی نے کہا تھا کہ اگر انتخابات شفاف ، غیر جانبدارنہ نہ ہوئے تو ملک ایسے بحرانوں سے دوچار ہوگا جس سے نجات انتہائی مشکل ہوں گی ۔ مقررین نے کہا کہ انتخابات کے بعد ملک کی اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد قائم ہوا اور اس کے سربراہ پارٹی کے چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی کو بنایا گیا اور آئین کی تحفظ کے لیے تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جدوجہد شروع ہوئی اور آج پارٹی مسلسل صف اول میں اس جدوجہد میں اپنا کردار ادا کررہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ اس لیئے کررہی ہے کیونکہ وہ اس وقت ملک کا پاپولر لیڈر ہے جس نے 2024کے انتخابات میں اپنا انتخابی نشان نہ ہونے کے باوجود مختلف سینکڑوں انتخابی نشانات سے الیکشن لڑنے کے باوجود ملک بھر کے عوام نے سب سے بڑی مینڈیٹ تحریک انصاف کو دی لیکن آج وہ جیل میں اور فارم 47کے نمائندوں کو حکومت/حکومتیں دیکر ان سے غیر آئینی ، غیر قانونی ، غیر جمہوری ترامیم ، قوانین لاکر ملک کے اقوام وعوام کے حقوق کو سلب کیا جارہا ہے جس کی روک تھام پشتونخواملی عوامی پارٹی سمیت ملک تحریک تحفظ آئین پاکستان اور ملک کے ہر سیاسی ، جمہوری ، قوم دوست ، وطن دوست شہری کا اولین فریضہ ہی
عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات