حب میں انسداد منشیات مہم کا آغاز،وندر پولیس ٹیم نے آئس سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

پیر 14 جولائی 2025 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) ایس ایس پی حب سید فاضل شاہ بخاری کی ہدایت پر ضلع بھر میں انسداد منشیات مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ کوئٹہ کراچی شاہراہ سمیت ضلع حب کے تمام داخلی راستوں پر تعینات چیک پوسٹوں کے انچارج کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ منشیات کی روک تھام کیلئے موثر انداز میں کارروائیاں جاری رکھی جائیں ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی حب کے احکامات پر وندر پولیس ٹیم نے دورانِ چیکنگ سرف گاڑی کے اسپیئر ٹائر سے 20 کلو مہلک نشہ آئس برآمد کر کے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کوگرفتارکرلیا ہے ،ایس ایس پی حب کا کہنا ہیکہ ملزم آئس کو انتہائی مہارت سے گاڑی کے اسپیئر ٹائر میں چھپا کر لے جا رہا تھا تاہم مستعد پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف نشہ آور مواد برآمد کیا بلکہ منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر فرض شناسی کا عملی مظاہرہ کیا،ایس ایس پی حب سید فاضل شاہ بخاری کا کہنا ہیکہ 20 کلو آئس کی یہ برآمدگی وندر پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے،علاقے میں منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔