ملکی جی ڈی پی میں رواں سال پہلی ششماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 5.3 فیصد اضافہ ہوا،چینی ادارہ شماریات

منگل 15 جولائی 2025 13:35

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) چین کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں رواں سال (2025) کی پہلی ششماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 5.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،اس کا حجم 66.05 ٹریلین یوآن (9.21 ٹریلین امریکی ڈالر)رہا۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا نے نیشنل بیورو آف سٹیٹسٹکس کی منگل کو جاری رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ رواں سال پہلی سہ ماہی کے دوران جی ڈی پی کے حجم میں سالانہ بنیاد پر 5.4 فیصد جبکہ دوسری سہ ماہی میں 5.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں دوسری سہ ماہی کے دوران چین کی جی ڈی پی میں 1.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :