تین ماہ، اعتدال اور ٹیلی گرام نے 30 ملین سے زائد انتہا پسندانہ مواد کو ہٹا دیا

منگل 15 جولائی 2025 15:00

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)عالمی مرکز برائے انتہا پسندی کے خلاف جنگاعتدال" نیٹیلی گرام" پلیٹ فارم کے تعاون سے رواں سال 2025 کی دوسری سہ ماہی میں 30 ملین سے زائد انتہا پسندانہ مواد کو ہٹا دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسی طرح اعتدال مرکز اور ٹیلی گرام پلیٹ فارم کے درمیان ڈیجیٹل انتہا پسندی کے خلاف جنگ کے فریم ورک کے تحت دوطرفہ تعاون کے نتیجے میں اسی عرصے میں 1,254 انتہا پسندانہ چینلز کو بند کر دیا گیا ہے۔

یہ نتائج فریقین کے درمیان فروری 2022 میں شروع ہونے والے ایک منصوبے کے تناظر میں سامنے آئے ہیں۔ اس منصوبے کے نتیجے میں جون 2025 کے آخر تک تقریبا 207,604,942 انتہا پسندانہ مواد کو ہٹا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 17,455 انتہا پسندانہ چینلز کو بھی بند کیا گیا ہے۔