احتجاجی تحریک باری90 روز کی بات پارٹی کافیصلہ نہیں،وزیر اعلی کی اپنی بات ہے ‘ سلمان اکرم راجہ

بانی پی ٹی آئی نے تحریک کو 5 اگست کے عروج سے جوڑا ہے،عوام کو نکلنا چاہیے ‘ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی

منگل 15 جولائی 2025 15:00

احتجاجی تحریک باری90 روز کی بات پارٹی کافیصلہ نہیں،وزیر اعلی کی اپنی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ احتجاجی تحریک کے حوالے سے 90 روز کی بات وزیر اعلی خیبر پختونخوا ہ علی امین گنڈا پور کی اپنی بات ہے پارٹی کا فیصلہ نہیں ہے۔انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے تحریک کو 5 اگست کے عروج سے جوڑا ہے،ہم عوام کو آواز کو دے رہے ہیں اور عوام ایک نظریے کے ساتھ جڑ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 50 کی دہائی سے جو مسلط ہے پاکستان اسی گرداب میں پھنسا ہوا ہے، ہمیں عوام کو پکارنا ہوگا، ہم آپس میں لڑتے ہیں ، مقصد بڑا ہے، ہم تاریخی عمل سے گزر رہے ہیں اور آئین کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم تاریک دور سے گزر رہے ہیں اور عدالتوں سے انصاف کی توقع بے سود ہے جبکہ پورے نظام کو آلہ جرم بنا دیا گیا ہے، عوام کو نکلنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو پاکستان آنا چاہیے اور وہ کبھی بھی آسکتے ہیں والد کیلئے جدوجہد کرنا ان کا حق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے بانی پی ٹی آئی کے نظریے سے جڑے رہنا ہے۔