ضلع کونسل مظفرآباد کے اجلاس میں بشارت خان مغل کی جانب سے پیش کی جانے والی افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کی قرارداد منظور

منگل 15 جولائی 2025 16:09

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)ضلع کونسل مظفرآباد کے سالانہ بجٹ اجلاس میں یونین کونسل انوار شریف، حلقہ لچھراٹ سے ممبر ضلع کونسل بشارت خان مغل نے افواجِ پاکستان کی’’بنیان المرصوص‘‘ آپریشن میں تاریخی کامیابی پر ان کے ساتھ مکمل یکجہتی اور اظہارِ تحسین کے لیے قرارداد پیش کی، جسے اجلاس میں متفقہ رائے سے منظور کر لیا گیا۔

یہ اجلاس چیئرمین ضلع کونسل سردار امتیاز احمد عباسی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی روم، بلاک نمبر 4، نیو سیکرٹریٹ مظفرآباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف آفیسر محترمہ مہ جبین عباسی، وائس چیئرمین راجہ ناصر لطیف خان ایڈووکیٹ سمیت ضلع کونسل کے معزز ممبران، افسران و ملازمین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ بشارت خان مغل نے قرارداد میں کہا کہ ''بنیان المرصوص'' کی کامیابی پر بہادر مسلح افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیرکی قائدانہ صلاحیتوں اور تینوں افواج کے سربراہان کو شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ افواج پاکستان ملک و ملت کا قابلِ فخر سرمایہ ہیں، اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں دشمن کی ہر چال کو ناکام بنانے کی ضمانت ہیں۔قرارداد میں کہا گیا کہ ضلع کونسل کے ممبران و عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عز کا اعادہ کرتے ہیں۔

مزید برآں، بجٹ کی منظوری کے دوران خطاب کرتے ہوئے بشارت خان مغل نے چیئرمین سردار امتیاز احمد عباسی کو ضلع کونسل کا تیسرا سالانہ بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی اور مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بجٹ کی منظوری کے حق میں ووٹ دیا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نے گزشتہ تین سالوں میں ضلع کونسل کو فعال، مضبوط اور عوامی خدمت کا مرکز بنانے میں مثالی قیادت کا مظاہرہ کیا۔

پچھلے سال حکومتی فنڈز کے تحت ہر یونین کونسل کو 10 لاکھ روپے فراہم کیے گئے، جنہیں چیف آفیسر مہ جبین عباسی کی نگرانی میں صرف 20 دنوں میں 100 فیصد مکمل طور پر خرچ کیا گیا۔ امسال ہر یونین کونسل کو 17 لاکھ روپے جاری کیے گئے، جو الحمدللہ مو?ثر طریقے سے خرچ ہو چکے ہیں۔بشارت خان مغل نے کہ یونین کونسل انوار شریف میں فنڈز کے شفاف طریقہ سے استعمال کیے گے ہیں جس کے مناظریکے لیے تیار ہیں۔

۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہر یونین کونسل میں ترقیاتی کاموں کی تفصیلی بورڈ آویزاں کیے جائیں تاکہ شفافیت اور عوامی آگاہی کو یقینی بنایا جا سکے۔آخر میں بشارت خان مغل نے چیئرمین ضلع کونسل سردار امتیاز احمد عباسی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کے اسٹاف کی محنت کو سراہا اور ان کے لیے انعامات دینے کا اعلان بھی کیا۔