
ان لوگوں کو پار کرنے سے پہلے ہی آر کردیا جائے گا. رانا ثنا اللہ
کسی پی ٹی آئی کی حکومت گرانے کی ضرورت نہیں ہے، ان کا اپنا طرز سیاست ہی ان کیلئے کافی ہے، علی امین گنڈاپوررہتے ہیں تو بھی ہمارے فائدے میں ہیں . نون لیگی راہنما کی گفتگو
میاں محمد ندیم
منگل 15 جولائی 2025
15:44

(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بیان بازی زبانی جمع خرچ تک رہے گی ان لوگوں سے کچھ نہیں ہوگا، ان لوگوں کی بس یہ ہی کوشش ہے کہ لوگوں کو اسی طرف لگا کر رکھیں راناثنا اللہ نے کہا کہ مولانافضل الرحمان نے درست کہا کہ پی ٹی آئی خود تبدیلی لاتی ہے تو اچھی بات ہے، علی امین گنڈا پور کے بعد جو بھی وزیراعلی آئے گا وہ کون سا بہتر ہوگا، علی امین گنڈاپوررہتے ہیں تو بھی ہمارے فائدے میں ہیں. انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جمہوریت میں ڈائیلاگ پر یقین رکھنے والے سیاستدان ہیں، ان کے ساتھ ہماری بات چیت ختم نہیں ہوسکتی ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس ایسا کیا پروگرام ہوگا جو ان کی تحریک کا نکتہ عروج ہوگا، پی ٹی آئی نے خود کہہ دیا ہے کہ آر ہوگا یا پار ہوگا تو پھر وہی ہوگا. ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب بھی تحریک، احتجاج یا ہڑتال کی بات ہوتی ہے تو کسی سطح پر بات ہوتی ہے، میری اطلاعات کے مطابق عمران خان سے ذمہ دار سطح پر کوئی بات نہیں ہوئی، تیسرے چوتھے لیول پر کسی سے کوئی بات ہوئی ہوگی لیکن ان کی حیثیت نہیں ہوتی.

مزید اہم خبریں
-
ٹرمپ کے فیصلے کے سبب غذائی قلت کے شکار بچوں کے لیے سینکڑوں ٹن امریکی خوراک ضائع
-
قلات فائرنگ واقعہ؛ ماجد علی صابری قوال گروپ کے 3 افراد بھی جاں بحق
-
راولپنڈی میں 230 ملی میٹر بارش ریکارڈ، نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے پر سائرن بجا دئیے گئے، راولپنڈی میں ایک دن کی چھٹی کا اعلان
-
اسلام آباد و راولپنڈی میں بارش کی تباہ کاریاں، سیلابی ایمرجنسی نافذ، سائرن بج اٹھے
-
بلوچستان کے قلات میں بس پر حملے میں تین موسیقار ہلاک
-
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد مارے گئے
-
پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری، جہلم اور چکوال میں تباہی درجنوں دیہات زیر آب، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری، ایمرجنسی نافذ
-
پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں بڑا اضافہ
-
بجٹ میں آئی ایم ایف کا دیا ہوا اسٹرکچر کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا
-
چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کے حکومتی فیصلے پر سوالات اٹھ گئے
-
لیفٹیننٹ جنرل ر عبدالقادر بلوچ پیپلزپارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوگئے
-
بانی پی ٹی آئی کے بیٹے پاکستان آکر حالات خراب کرنے کی بات بھول جائیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.