ثانیہ نشترکی سینیٹ سے خالی کردہ نشست پر انتخابا ت کیلئے پولنگ 31جولائی کو ہو گی، الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا اعلامیہ

منگل 15 جولائی 2025 21:18

ثانیہ نشترکی سینیٹ سے خالی کردہ نشست  پر انتخابا ت کیلئے  پولنگ 31جولائی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے محترمہ ثانیہ نشتر کی سینیٹ سے خالی کردہ نشست پر انتخابا ت کے لئے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 جولائی تک جاری رہیگی جبکہ پولنگ 31 جولائی ہوگی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جن 9 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ ان میں راحیلہ بی بی، مشال اعظم، ساجدہ بیگم، مومنہ باسط، سمیرا شمس، ثوبیہ شاہد، مہتاب ظفر، ثمینہ خالد اور شازیہ شامل ہیں، اب تک جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی ہے ان میں راحیلہ بی بی ، شازیہ ، ساجدہ بیگم ثوبیہ شاہد ، سمیرا شمس صائمہ خالد اور مومنہ باسط شامل ہیں۔