ترقیاتی کاموں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،حاجی محمد خان طور اتمانخیل

منگل 15 جولائی 2025 19:40

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور ایم پی اے حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا وہ وقتاً فوقتاً خود ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرکے معیار کا جائزہ لیں گے۔ یہ بات انہوں نے لورالائی شہر اور گردونواح میں جاری ترقیاتی کاموں کے اچانک دورے اور میں جاری ترقیاتی کاموں کے معائنے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رہنما اور کارکنان بھی موجود تھے۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ایم پی اے حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ترقیاتی کاموں میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔دریں اثناء ایم پی اے حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے لوکل گورنمنٹ اور اپنے فنڈز کے زیر اہتمام تعمیر ہونے والی مختلف ترقیاتی اسکیموں لورالائی شہر میں فٹ پاتھوں اور شہر اور گردونواح میں زیر تعمیر سڑکوں کا بھی معائنہ کیا ۔\378