چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ سید نوید قمر سے آئرلینڈ کی سفیر کی ملاقات

منگل 15 جولائی 2025 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کے چیئرمین سید نوید قمر سے منگل کوآئرلینڈ کی پاکستان میں سفیر میری او نیل نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔آئرلینڈ کے نائب سفیر ڈیکلن جانسٹن بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور جاری باہمی تعاون پر گفتگو ہوئی، خصوصاً پارلیمانی بجٹ آفس کے قیام سے متعلق مشترکہ کوششوں پر روشنی ڈالی گئی۔سید نوید قمر نے آئرلینڈ کی سفیر میری او نیل اور نائب سفیر ڈیکلن جانسٹن کو روایتی شالیں بطور یادگار پیش کیں۔