Live Updates

)میونسپل کمیٹی نے ممکنہ مون سون بارشوں کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں ، سید سلیم شاہ

منگل 15 جولائی 2025 21:10

بھاگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2025ء) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بھاگ سید سلیم شاہ نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی نے ممکنہ مون سون بارشوں کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں بارشوں کا پانی نکالنے کے لیے تمام صفائی عملے مکمل طور پر الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ تمام مشینری کو فعال حالت میں رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سید سلیم شاہ کا کہنا تھا کہ مون سون کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے میونسپل عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور تمام ملازمین کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عملے کو مختلف علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ بارش کی صورت میں فوری نکاسی آب کو یقینی بنایا جا سکے اور شہریوں کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔چیف آفیسرسید سلیم شاہ نے مزید کہا کہ میونسپل کمیٹی کا مقصد شہریوں کو ریلیف دینا ہے، اسی لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ مون سون کے دوران تعاون کریں اور پانی کی نکاسی میں رکاوٹ بننے والی اشیا کو نالوں میں نہ ڈالیں تاکہ نکاسی آب کا نظام متاثر نہ ہو
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :