ق*ٹیکس بار وکلا کی فلاح و بہود کے لئے عملی قدامات کرے گی ،سید سلیم رضا ایڈووکیٹ

منگل 15 جولائی 2025 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2025ء) بلوچستا ن ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید سلیم رضا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ٹیکس بار وکلا کی فلاح و بہود کے لئے عملی قدامات کرے گی ،ٹیکس اصلاحات کے لئے جامع تجاویز پر مشتمل مراسلہ ایف بی آر کو ارسال کردیا ہے ،ٹیکس وکلا انلینڈ ریونیو افسران کے ساتھ مشاورت سے نہ صرف ٹیکس پیئرز کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کریں گے بلکہ قومی ریونیو میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے کوشاں رہیں گے یہ باتیں انہوں نے بلوچستا ن ٹیکس بار ایسوسی ایشن اورکوئٹہ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی تقریب حلف برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیں اس موقع پر کوئٹہ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر دائود خان،حمزہ ملک ایڈووکیٹ،انور علی خمیسانی،فرزانہ خلجی ایڈووکیٹ،کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسڑی کے سنیئر نائب صدر تاج محمد بڑیچ، نائب صدر عطا اللہ مینگل،پاک ایرا ن مشترکہ چیمبر کے سنیئر نائب صدر قاری نعیم الرحمن ،نائب صدرڈاکٹر فرحت حسین ،کچلاک ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین ملک رشید کاکڑ،بلوچستان وومن بزنس فورم کی صدر فائزہ مینگل،پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما فاظمہ کاکڑ،کوئٹہ ٹیکس بار ایسوسی ایشن اور بلوچستا ن ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے عہدیداربھی موجو د تھے قبل ازیں بلوچستا ن ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید سلیم رضا ایڈووکیٹ نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا اور کہا کہ ٹیکس بار کے قیا م کا مقصد کارپوریٹ سیکٹر کے وکلا کو متحد کرنا اور ایک ایسا پلیٹ فورم مہیا کرنا ہے جو وکلا کی فلاح و بہود کے لئیعملی قدامات کرے انہوں نے کہا کہ جلد چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات کے لئے وفد جائے گا اور انہیں بزنس کمیونٹی اور ٹیکس نظام میں موجود پیچیدگیوں سے آگاہ کرے گا