
ض*حکومت کا ترقیاتی منصوبوں میں متبادل تنازعہ حل کرنے کے طریقہ کار کا وعدہ
آئندہ ہر منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے حکومت متبادل تنازعہ حل کرنے کا طریقہ کار فراہم کرے گی،احسن اقبال کی بزنس کمیونٹی کویقین دہانی موجودہ ترقیاتی سمت پائیدار ترقی، ماحول دوست اقدامات اور کم لاگت حل پر منحصر ہے،اٴْڑان پاکستان‘‘ پروگرام میں عوامی و نجی شراکت داری کو فروغ دیا گیا ہے،ایسوسی ایشن آف کنسلٹنگ انجینئرز پاکستان کی جانب سے منعقدہ تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب
منگل 15 جولائی 2025 21:10
(جاری ہے)
انہوں نے شرکائ کو یقین دلایا کہ حکومت جلد ہی ترقیاتی منصوبوں میں تنازعات کے حل اور عدالتی مقدمات کی فوری تکمیل کے لیے ضروری قانونی ڈھانچہ متعارف کروائے گی۔
انہوں نے ایف آئی ڈی آئی سی کے کردار کو سراہا اور ایس اے سی ای پی کو پاکستان میں عالمی سطح کی انجینئرنگ کمپنیوں کو مدعو کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔اس تقریب کا مرکز پاکستان میں انجینئرنگ کمپنیوں کا انفراسٹرکچر کی ترقی میں کردار تھا، اور اس میں حکومت کو ترقیاتی عمل تیز کرنے کے لیے اہم تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ kدنیا بھر سے صف اول کی انجینئرنگ کمپنیاں اس تقریب میں شریک ہیں، جو آئندہ دو دنوں تک جاری رہے گی۔ایسوسی ایشن آف کنسلٹنگ انجینئرز پاکستان کے صدر وسیم اصغر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں ’’انجینئرنگ کورٹس‘‘ کے قیام کے لیے قانون سازی کرے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی انفراسٹرکچرل منصوبہ قانونی چارہ جوئی کی زد میں آ جائے تو اس کی لاگت کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی عدالتوں کا قیام ملک کو اربوں ڈالر کی بچت دے سکتا ہے۔انہوں نے عہد کیا کہ اے سی ای پی حکومت سے ان قوانین کے نفاذ اور اطلاق میں مکمل تعاون کرے گا۔تقریب سے ایف آئی ڈی آئی سی کی صدر محترمہ کیتھرین کاراکتسانس، ایم ڈی پی ٹی ڈی سی آفتاب الرحمن رانا، اور ایف آئی ڈی آئی سی کے نائب صدر ودہون چیامچتترونگ نے بھی خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
کچھ لوگ جھوٹی خبروں سے سوسائٹی میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں ‘ عظمی بخاری
-
اربوں روپے کی درآمدی گندم خراب ہونے کے باعث فروخت نہ ہونے کا انکشاف
-
پاکستان اور ایران کا مضبوط تعلقات کا عہد ، صدارتی دوروں کے معاہدوں پر عمل درآمد کا عزم
-
سندھ میں سیلاب کی پیشگوئی، 16 لاکھ افراد کو خطرہ، کچے کے علاقوں سے انخلا شروع
-
میرا شہر پی ٹی آئی، ٹھیکیدار اور بیورو کریٹس نے ملکر تباہ کیا، پیچھا نہیں چھوڑوں گا، خواجہ آصف
-
پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے صارفین کیلئے مفت کالنگ سہولت میں توسیع
-
بھارت کے خلاف فتح کی یاد میں سرکاری اخراجات پر معرکہ حق یادگار کی تعمیر کا آغاز
-
اسٹیٹ بینک کی طرف سے زرمبادلہ کیلئے نیا آن لائن سسٹم متعارف، لین دین کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا
-
مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا، تین دہائیوں پرانے تعلقات میں تبدیلی
-
پی آئی اے نے سیالکوٹ سے اپنا فضائی آپریشن لاہور ایئرپورٹ پر منتقل کر دیا
-
سیالکوٹ‘ عمرہ کیلئے سعودی عرب جانے والے مسافر کے پیٹ سے کوکین سے بھرے 40 کیپسول برآمد
-
دل میں اللہ کے خو ف سے انسان برائیوں سے نجات پاسکتا ہے۔ گورنرسندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.