پاکستان اور چین کے مابین سمعی و بصری شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لئے اہم معاہدے پر دستخط

منگل 15 جولائی 2025 21:50

شیان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) پاکستان اور چین کے درمیان سمعی و بصری شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے ایک اہم معاہدہ طے پایا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت پاکستان کی طرف سے وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان اور چین کی جانب سے وائس منسٹر اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن (این آر ٹی اے) کے ’’پارٹی گروپ‘‘ کے رکن ڈونگ شن نے اس معاہدے پر دستخط کیے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان نشریات اور سمعی و بصری شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔

منگل کو جاری بیان کے مطابق یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان میڈیا تعاون کو بڑھانے اور بدلتے ہوئے نشریاتی اور سمعی و بصری شعبوں میں مہارت کے تبادلے کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ معاہدے کا مقصد پاکستانی اور چینی میڈیا اداروں کے درمیان تبادلے اور تعاون کو فروغ دینا ہے تاکہ مشترکہ منصوبوں، مواد کے تبادلے، صلاحیتوں میں اضافہ اور باہمی تفہیم کو فروغ دینے کے لیے ایک مضبوط فریم ورک قائم کیا جا سکے۔\932