Live Updates

عمران خان نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کی ترجیحی فہرست جاری کردی

مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی اور پیر نورالحق قادری، ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر اعظم سواتی ، خواتین کی سیٹ پر روبینہ ناز شامل

منگل 15 جولائی 2025 22:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سینیٹ انتخابات کیلئے پارٹی امیدواروں کی ترجیحی فہرست جاری کردی۔

(جاری ہے)

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جاری ترجیحی فہرست کے مطابق سینیٹ کی جنرل نشستوں کیلئے مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی اور پیر نورالحق قادری، ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر اعظم سواتی اور خواتین کی سیٹ پر روبینہ ناز کو شامل کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کی سابق سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی کردہ نشست پر مشعال یوسفزئی کے نام پر ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اور مشاورت کے بعد عمران خان نے امیدواروں کی ترجیحی فہرست جاری کی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات