Live Updates

ڈپٹی کمشنر قصور کا بارش کے دوران رات کو شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک

دورہ،پانی کی نکاسی کے عمل کا جائزہ لیا تمام اسسٹنٹ کمشنر ز اور متعلقہ افسران فیلڈ میں بارش کے نکاسی کے عمل کی نگرانی کریں،ڈپٹی کمشنر عمران علی کی ہدایت

بدھ 16 جولائی 2025 13:12

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی کا بارش کے دوران رات کو شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ بارش کے پانی کے نکاس کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی قصور اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بارش کے دوران شہر بھر کے مختلف علاقوں قتل گڑھی چوک، نیا بازار اور پرانا لاری اڈا کا دورہ کیا اور بارش کے پانی کے نکاسی کے عمل کو چیک کیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ بارش کے پانی کی جلد ازجلد نکاسی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور جہاں کہیں بھی بارش کا پانی کھڑا ہے اس کے فوری طور پر نکاس کو یقینی بنایا جائے۔ تمام اسسٹنٹ کمشنر ز اور متعلقہ افسران فیلڈ میں بارش کے نکاسی کے عمل کی نگرانی کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے گئے ہیں تا کہ بارش کے پانی کے نکاس کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بارش سے متاثرہ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے گئے ہیں تا کہ شہر بھر سے بارش کے پانی سے محفوظ رکھا جا سکے۔انہوں نے شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ برسات کے موسم میں ندی نالوںپانی کے تالابوں/جوہڑوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات