گورنر خیبرپختونخوا سے ڈیجیٹل سپیشلسٹ فہد ملک کی ملاقات

بدھ 16 جولائی 2025 15:14

گورنر خیبرپختونخوا سے   ڈیجیٹل سپیشلسٹ فہد ملک کی ملاقات
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےپاکستان کے مایہ ناز ڈیجیٹل میڈیا سپیشلسٹ اور صدارتی ایوارڈ یافتہ فہد ملک نے ملاقات کی۔ گورنر ہاوس پشاور سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں صوبے بھر کے نوجوانوں کے لئے 360 کمیونیکیشن ایجنسی کے اشتراک سے مفت ڈیجیٹل کورسز شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈیجیٹل روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور عوام کے مسائل کو گھر بیٹھے حل کرنے کے لئے جدید ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے فہد ملک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف نوجوانوں کو جدید مہارتیں حاصل ہوں گی بلکہ صوبے میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔فہد ملک نے ویمن امپاورمنٹ ، یوتھ انگیجمنٹ کے حوالے سے گورنر خیبر پختون خوا کے وژن کو سراتے ہوئے اسے دور رس اثرات کا حامل قرار دیا۔