پراسیکیوشن آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرے،سندھ ہائیکورٹ کے ایئر پورٹ خودکش حملہ کیس میں ملزمہ کی درخواست ضمانت پرریمارکس

بدھ 16 جولائی 2025 16:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)سندھ ہائیکورٹ میں ایئر پورٹ کے قریب خودکش حملہ کیس میں ملزمہ گل نسا کی درخواست ضمانت پرریمارکس دیئے ہیں کہ پراسیکیوشن آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرے۔ عدالت نے سماعت 31 جولائی تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

بدھ کوسندھ ہائیکورٹ میں ایئر پورٹ کے قریب خودکش حملہ کیس میں ملزمہ گل نسا کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ملزمہ کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ اور تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو حتمی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پراسیکیوشن آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرے۔ عدالت نے سماعت 31 جولائی تک ملتوی کردی۔