Live Updates

ست کے احتجاج میں کارکنوں کی جانب سے بھرپور شرکت کی جائے گی ، اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد

بدھ 16 جولائی 2025 16:43

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد نے پی ٹی آئی مظفرآباد ڈویژن کے تمام کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے قائد عمران خان کی دی گئی 5اگست کی کال کی تیاریوں /مشاورت کے حوالے سے بلائے گئے 26 جولائی 3 بجے دن عثمان پلازہ پر اجلاس میں ضرور شرکت کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس اہم اجلاس میں 5اگست کی تیاریوں،اسلام آباد جانے اور آزادکشمیر کے کارکنوں کی جانب سے بھرپور شرکت کے لیے باہمی مشاورت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ 5اگست کو ہمارے قائد کو قید ناحق میں پورے دو سال ہوجائیں گے اب ہمارا فرض بنتا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے اپنا پورا وزن اس احتجاجی تحریک میں ڈالیں۔ہمارا ایجنڈا صرف اور صرف اب یہ ہی ہونا چاہیے کہ عمران خان کواڈیالہ جیل سے باہر نکالا جائے۔

خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ ضلع جہلم ویلی،نیلم ویلی کے جملہ اہم کارکنوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا،26جولائی کا یہ اجلاس دعوت عام ہے سب پی ٹی آئی کے راہنما/کارکن اس اہم اجلاس کو اپنا بلایا ہوا اجلاس سمجھ کر خود بھی آئیں اور دیگر پی ٹی آئی اور جمہ تنظیموں کے ساتھیوں کو بھی لائیں کہ اب عمران خان سے وفا کرنے کا حتمی وقت آگیاہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات