شارجہ،سسرالیوں نے جہیز کے لالچ نے بھارتی ماں بیٹی کی جان لے لی

بدھ 16 جولائی 2025 19:40

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)جہیز کے لالچ اور سسرالیوں کے ظلم و ستم کا شکار ہونے والی بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ خاتون ویپنجیکا مانی نے متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں اپنی ڈیڑھ سالہ معصوم بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس کے مطابق ویپنجیکا اور ان کی بیٹی کی لاشیں شارجہ کے علاقے ال نہدہ میں ان کے فلیٹ سے برآمد ہوئیں۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویپنجیکا نے اپنی بیٹی کو اسکی سانس روک کر قتل کیا اور اس کے بعد خودکشی کر لی۔