زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کانسٹیٹونٹ کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سال 26/2025-کے داخلوں کا آغاز ہوگیا

بدھ 16 جولائی 2025 20:49

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2025ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کانسٹیٹونٹ کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سال 26?2025-کے داخلوں کا آغاز ہوگیا ہے۔زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی ہدایات پر زرعی یونیورسٹی کانسٹیٹونٹ کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ میں داخلوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ داخلہ آگاہی مہم کے سلسلہ میں تحصیل کمالیہ کے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا نمائندگان کے ساتھ ایک نشست کا اہتمام کیا گیا۔

نشست کی صدارت پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ضیائ الرحمن نے کی۔اس موقع پر کنوینر ایڈمشن ڈاکٹر محمد فاروق خالد اور ڈاکٹر محمد حسن ، تحصیل بھر کے معزز میڈیا نمائندگان اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول?سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ضیائ الرحمان نے اپنے خطاب میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کانسٹیٹونٹ کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ کا تعارف کروایا۔

انہوں نے نشست کے شرکائ کو بتایا کہ زرعی یونیورسٹی کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع بھر میں سب سے بڑی درسگاہ ہے۔ جس میں 4000 سے زائد طلبائ و طالبات زیر تعلیم ہیں۔ تدریس کے موجودہ دور کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کوالیفائیڈ فیکلٹی موجود ہے۔کیمپس میں دور دراز کے علاقوں سے آئے طلبائ و طالبات کیلئے 3 ہاسٹلز بھی ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ طلبائ کو ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی مہیا کر رہی ہے۔

جدید تقاضوں کے مطابق علم کی روشنی پھیلا رہی ہے۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے روحِ رواں ڈاکٹر ارشد حنیف نے کہا زرعی یونیورسٹی کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ پاکستان کا پہلا ادارہ ہے جس نے پولٹری سائنس ڈگری کا اجرائ کیا۔ اس کی بدولت انڈسٹری کو نئے پروفیشنلز ملے جن کی وجہ سے انڈسٹری کو معاشی استحکام ملا۔

انہوں نے کہا یہ ادارہ علاقے کی عوام الناس کے لیے پچھلے 20 سال سے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ طلبا اس ادارے میں داخلہ لے کر اپنا مستقبل سنوار سکتے ہیں۔ کیمپس میں انڈر گریجوایٹ مارننگ پروگرامز میں بی ایس پولٹری سائنس، اینیمل سائنسز، بی بی اے ، کیمسٹری، زوالوجی، کمپیوٹر سائنس، ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیٹکس اور ایوننگ پروگرامز میں میتھ، باٹنی، فزکس، انگلش، بائیوکیمسٹری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں داخلے جاری ہیں۔

پوسٹ گریجوایٹ پروگرامز میں پولٹری سائنس، اینیمل نیوٹریشن، زوالوجی، کیمسٹری, ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیٹکس اور کمپیوٹر سائنس کے داخلے جاری ہیں۔ جبکہ ویک اینڈ پروگرامزمیں ایم بی اے اور بی ایڈکے داخلے جاری ہیں۔ انڈر اینڈ پوسٹ گریجوایٹ پروگرامز کے داخلوں کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے۔ عوام الناس کی رہنمائی کے لیے سٹی کیمپس اور نیو کیمپس میں ہیلپ ڈیسک قائم کیے جا چکے ہیں۔ تقریب سے مختلف میڈیا نمائندگان نے بھی داخلوں کی مہم کے حوالے سے خطاب کیا اور داخلہ مہم میں بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ آخر میں ڈاکٹر محمد حسن نے معزز میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا۔