نسٹ اور نانکائی یونیورسٹی کے مابین تعلیمی تعاون کے معاہدے پر دستخط

بدھ 16 جولائی 2025 22:02

تیانجن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2025ء) پاکستان کی ممتاز درسگاہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اور چین کی معروف نانکائی یونیورسٹی (این کے یو) نے تعلیم، تحقیق اور اختراعات کے شعبوں میں باہمی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشتِ پر دستخط کر دیے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق یہ معاہدہ نسٹ کے ریکٹر محمد زاہد لطیف کے دورہ نانکائی یونیورسٹی کے موقع پر طے پایا، جہاں انہوں نے نانکائی یونیورسٹی کے صدر پروفیسر چن یولو کے ہمراہ ایم او یو پر دستخط کیے۔

گوادر پرو کے مطابق اس معاہدے کے تحت طلبہ و اساتذہ کے تبادلے، مشترکہ تحقیقی منصوبے، انٹرن شپس، اور اختراعی پلیٹ فارمز کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں کا فریم ورک وضع کیا گیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق دونوں جامعات نے باہمی مقاصد اور دیرپا علمی اشتراک کی بنیاد پر ایک فعال، سرحد پار تعلیمی اشتراک قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ نانکائی یونیورسٹی، جو 1919 میں قائم ہوئی، چین کی اعلیٰ ترین جامعات میں شمار ہوتی ہے اور اسے اکثر چین کی اعلیٰ تعلیم کا "شمالی ستارہ" بھی کہا جاتا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق قبل ازیں، رواں ہفتے سرگودھا یونیورسٹی نے بھی نانکائی یونیورسٹی کے ساتھ ایک لیٹر آف انٹینٹ (LOI) پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت تحقیق، اساتذہ کے تبادلے اور ڈیجیٹل لرننگ کے شعبوں میں تعاون کیا جائے گا۔