ننکانہ صاحب،ڈسٹرکٹ ایکسل لوڈ مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

بدھ 16 جولائی 2025 19:10

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ ایکسل لوڈ مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس کی زیرصدارت ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ، ڈی ایس پی ٹریفک ، ریسکیور 1122 ، ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران پنجاب پٹرولنگ ہائی وے،موٹر وہیکل ایگز امینر اور سول ڈیفنس آفیسر کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس سے ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ایکسل لوڈ مینجمنٹ کی خلاف ورزی کرنیوالے ٹرکوں،ٹرالوں اور مسافر گاڑیوں کی چھتوں پر سواریاں بٹھانے والی گاڑیوں کے ڈرائیوارز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نےاے پی پی سے گفتگو کے دوران کہا کہ محکمہ سول دیفنس، ٹریفک پولیس اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران ایل پی جی سلنڈرز استعمال کرنیوالی مسافر گاڑیوں کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کریں اور خلاف ورزی پر متعلقہ گاڑیوں کے مالکان کے خلاف نہ صرف ایف آئی آر درج کرائی جائیں بلکہ گاڑیوں سے سلنڈرز اتار کے انہیں بحق سرکار ضبط کر لیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے ایم وی ای کے نمائندہ کو ہدایت کی کہ ڈرائیور حضرات کو ایکسل لوڈ مینجمنٹ پلان سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے اور معلوماتی پمفلٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کئے جا ئیں۔انہوں نے کہا کہ اوور لوڈنگ رکشوں اور بسوں کی چھتوں پر سوار کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ، تمام ادارے کل سے ناجائز تجاوزات کے خاتمے ، گیس سلنڈرز اور اوور لوڈنگ کے خلاف منڈی فیض آباد سے گرینڈ آپریشن کا آغاز کریں۔\378