wڈالر 285 روپے، یورو 327 روپے، کرنسی مارکیٹ میں معمولی رد و بدل

ًڈالر، یورو، درہم اور ریال سمیت تمام بڑی کرنسیوں کے ریٹس میں جزوی تبدیلی ریکارڈ کی گئی

بدھ 16 جولائی 2025 19:35

'کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2025ء) ملکی کرنسی مارکیٹ میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔ فارن ایکسچینج ڈیلرز کے مطابق امریکی ڈالر کی خریداری قیمت 283.07 روپے جبکہ فروخت کی قیمت 285.07 روپے رہی، جو گزشتہ روز کی قیمتوں سے قدرے مستحکم ہے۔اسی طرح یورو کی قیمت خرید 324.05 روپے اور فروخت 327.05 روپے ریکارڈ کی گئی، سعودی ریال کی خریداری قیمت 75.06 اور فروخت 76.03 روپے رہی۔

یو اے ای درہم 77.03 میں خریدا گیا اور 78.05 روپے میں فروخت ہوا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی ڈالر کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ ہوا، جو خریداری پر 182 اور فروخت پر 187 روپے رہا۔ چینی یوان 38.85 روپے میں خریدا گیا اور 39.25 روپے میں فروخت ہوا۔کویتی دینار کی قیمت خرید 914.08 اور فروخت 924.08 روپے، جبکہ کینیڈین ڈالر 205 روپے خرید اور 210 روپے فروخت میں ریکارڈ کیا گیا۔ قطری ریال کی خریداری قیمت 76.81 اور فروخت 77.51 روپے رہی۔ عمانی ریال 734.95 روپے خرید اور 743.95 روپے میں فروخت کیا گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات اور درآمدات و برآمدات کے تازہ اعداد و شمار کے باعث کرنسی مارکیٹ میں استحکام دیکھا جا رہا ہے۔