Live Updates

سیالکوٹ اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری، گرمی کی شدت میں نمایاں کمی

بدھ 16 جولائی 2025 20:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) سیالکوٹ اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت میں نمایاں کمی واقع ہوئی اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ موسم خوشگوار ہونے سے جہاں روزمرہ معمولات میں بہتری آئی، وہیں لوگوں نے تفریحی مقامات کا رخ بھی کیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق، گوجرانوالہ ڈویژن سمیت سیالکوٹ میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے جبکہ مون سون کی بارشیں اگست کے اختتام تک وقفے وقفے سے جاری رہیں گی۔

محکمہ موسمیات اور ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ندی نالوں، برساتی دریاؤں اور کمزور بندوں کے قریب جانے سے گریز کرنے کی سختی سے ہدایت کی ہے۔ریسکیو 1122 اور دیگر ہنگامی اداروں نے بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :