ہری پور،پولیس اور شارپ کے تعاون سے پولیس اہلکاروں و افسران کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

بدھ 16 جولائی 2025 20:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) شارپ پاکستان آرگنائزیشن اور ہری پور پولیس کے اشتراک سے بدھ کے روز پولیس افسران و جوانوں کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈسڑکٹ پولیس آفیسر فرحان خان تھے۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کے دوران شرکاء کو انسانی حقوق اور پناہ گزینوں کے حقوق کے حوالے سے موجود قوانین کی تربیت فراہم کی گئی جبکہ ڈی پی او نے تربیت حاصل کرنے والے افسران و اہلکاروں میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ تربیتی ورکشاپ سے پولیس افسران کی استعداد کار میں اضافہ ہوا ہے جسے وہ اپنے روز مرہ کے فرائض میں استعمال کر کے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچائیں گے۔