چائنا فلہارمونک آرکسٹرا کی ایس سی او کے نائٹ کنسرٹ میں پاکستانی نغمے " ہمیں پیار ہے پاکستان سے" پر شاندار پرفارمنس ، سامعین کو دلکش دھنوں سے مسحور کردیا

جمعرات 17 جولائی 2025 00:50

شیان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) چائنا فلہارمونک آرکسٹرا نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے نائٹ کنسرٹ میں پاکستانی نغمے " ہمیں پیار ہے پاکستان سے" پر اپنی شاندار پرفارمنس پیش کر کے سامعین کو مسحور کردیا۔

(جاری ہے)

یہ کنسرٹ ایس سی او ممالک کے دوسرے ٹیلی ویژن فیسٹیول کے موقع پر بدھ کو چین کے شہر شیان میں افتتاحی تقریب کے دوران منعقد ہوا۔ تقریب کے شرکاء نے پرجوش انداز میں تالیاں بجا کر فنکاروں کو خوب داد دی اور تقریب کے آخر میں اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر ان کی زبردست پرفارمنس اور دلکش دھنوں کو بےحد سراہا۔