Live Updates

راولپنڈی،وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر آرڈبلیو ایم سی کا ہنگامی آپریشن جاری

جمعرات 17 جولائی 2025 16:17

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر آرڈبلیو ایم سی کا ہنگامی آپریشن جاری ہے۔راولپنڈی میں شدید بارش کے باعث آر ڈیبلیو ایم سی ورکرز کی نشیبی علاقوں میں اضافی تعیناتی کی گئ ہےجبکہ سی ای او رانا ساجد صفدر کی نگرانی میں نالوں کی مسلسل صفائی جاری ہے۔ترجمان آر ڈبلیو ایم سی کے مطابق چوک ہونے والی نالیاں فوری طور پر کھولی جا رہی ہیں۔

آر ڈبلیو ایم سی ورکرز ہائی الرٹ، 24/7 شفٹ میں ڈیوٹی پر موجود ہیں۔ ڈی سی راولپنڈی نے شہریوں سے واسا اور آر ڈبلیو ایم سی سے تعاون کی اپیل کی ہے۔نشیبی علاقوں میں آر ڈبلیو ایم سی کی جانب سے نکاسی آب کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔جبکہ آر ڈبلیو ایم سی کی ٹیمیں گوالمنڈی، کٹاریاں، ڈھوک کھبہ سمیت حساس علاقوں میں متحرک ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم شدید بارش کے باوجود صفائی عملہ شہر میں موجود اورخدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔

ترجمان آر ڈبلیو ایم سی کے مطابق آر ڈیبلیو ایم سی کی بروقت کارروائی سے راہگیروں اور ٹریفک کو درپیش مشکلات کم کرنے میں مددکا باعث بن رہی ہے۔ نالہ لئی کے اطراف صفائی اور نکاسی آب کے لیے ہنگامی اقدامات کئے گئے ہیں۔جبکہ ضلعی انتظامیہ اور آر ڈیبلیو ایم سی کی مشترکہ مانیٹرنگ جاری ہے۔راولپنڈی میں بارش کے بعد آر ڈبلیو ایم سی کا رین ایمرجنسی پلان فعال اورآر ڈبلیو ایم سی اور واسا کی بہتر کوآرڈینیشن سے عوام کو درپیش خطرات کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات