علیگڑھ انسٹیٹیوٹ کی پروجیکٹ ایگزیبیشن 2025 طلبا کی تخلیقی سوچ کا عظیم الشان مظاہرہ

جمعرات 17 جولائی 2025 19:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (AIT) میں منعقد ہونے والی سالانہ پروجیکٹ ایگزیبیشن ایک شاندار علمی و فنی تقریب کے طور پر ابھری، جس میں 11 مختلف شعبہ جات کے طلبا نے 305 سے زائد پروجیکٹس پیش کیے۔ یہ ایونٹ نہ صرف طلبا کی تعلیمی مہارت کا عکاس تھا بلکہ ان کی تخلیقی سوچ اور ٹیکنالوجی سے لگا کی بہترین مثال بھی تھا۔

ایگزیبیشن میں سول, آرکیٹیکچر ، بائیومیڈیکل، الیکٹریکل ، الیکٹرونکس ، میکاٹرونکس ، میکینیکل ، کیمیکل ،سوفٹ وئیر ، CIT اور AI کے شعبہ جات کے پراجیکٹس نے شرکا کو متاثر کیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر NAVTTC عبدالقدیر سوہو نے ایگزیبیشن کا افتتاح کرتے ہوئے طلبا کی سوچ کو سراہتے ہوئے کہا کہ " اگر ان طلبا کی سرپرستی جاری رکھی جائے تو یہ نوجوان پاکستان کی ٹیکنالوجیکل ترقی کی بنیاد بن سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

"اس موقع پر چانسلر سرسید یونیورسٹی اور چئیرمن گورننگ باڈی AIT محمد اکبر علی خان نے کہا کہ علیگڑھ انسٹیٹیوٹ کی انتظامیہ ہمیشہ نوجوانوں کو تخلیقی مواقع فراہم کرنے میں پیش پیش رہی ہے۔ ادارے کی مستقل کوشش رہی ہے کہ طلبا کو نہ صرف جدید تعلیم دی جائے بلکہ انہیں ایسے پلیٹ فارم بھی فراہم کیے جائیں جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو عملی صورت میں ڈھال سکیں۔

ایگزیبیشن میںعظمت حفیظ شیخ، ایڈیشنل ڈائریکٹر پلاننگ STEVTAانچارج ریجنل ڈائریکٹر، STEVTA سمیت مختلف صنعتوں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی، جنہوں نے طلبا کے پروجیکٹس کو سراہا اور روزگار کے امکانات پر گفتگو کی۔ اس شاندار ایونٹ نے ثابت کیا کہ AIT پاکستان کے تعلیمی افق پر ایک روشن ستارہ بن چکا ہے۔کنوینر AIT سید محمد محسن کاظم نے ایگزیبیشن کا جائزے کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ "طلبا نے جو جوش و جذبہ دکھایا، وہ لائقِ تحسین ہے۔

اس ایونٹ کی کامیابی طلبا کی کاوشوں اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ ہے۔"پرنسپل AIT شاہد جمیل نے اس موقع پر کہا کہ "علیگڑھ انسٹیٹیوٹ ہر سال یہ ایگزیبیشن منعقد کرتا ہے جسکا مقصد تخلیقی اور تکنیکی مہارت کا مظاہرہ کرنا ہے انکا کہنا تھا کہ ایسی سرگرمیاں نہ صرف طلبا کی قابلیت کو نکھارتی ہیں بلکہ انہیں مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار بھی کرتی ہیں۔"